عمران خان کے بعد بڑا عہدہ میرا ہے، میر اتجربہ بیرسٹر گوہر سے زیادہ ہے: لطیف کھوسہ

75

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے نائب صدر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کے بعد میرا عہدہ ہے، میں تحریک انصاف کا نائب صدر ہوں۔ بیرسٹر گوہر خان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ سب ہو چکا ہے۔  میں پارٹی کا سینئر نائب صدر بھی ہوں عمران خان کے بعد عہدہ میرے پاس ہے۔

 

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کروانے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

 

گفتگو کے دوران  سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر الیکشن کی ساکھ متاثر کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔

 

سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا دی گئی وہ غلط تھی، فیصلہ عبوری تھا اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

یاد  رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی جس کے بعد عمران خان کی نااہلی برقرار رہے گی۔

 

فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق سزا کالعدم قرار دینے کے صورت میں الیکشن میں حصہ لیا جا سکتا تھا لیکن اب ان کی نااہلی برقرار ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.