کراچی : زرمبادلہ کے ذخائرمیں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 دسمبر تک 12.06 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 13.6کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.90 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.163 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 15 دسمبر تک تجارتی بینکوں کے ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں بھی20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی
تبصرے بند ہیں.