عمران خان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، این اے 56 اور 57 میں پی ٹی آئی نے میری حمایت کردی: شیخ رشید

81

 

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  عمران خان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، چلہ کاٹا، میں اصلی اور نسلی ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور میں شروع سے اکٹھے ہیں۔

 

عدالت میں چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ این اے 56اور 57 سے الیکشن لڑوں گا۔اب یقین ہے الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

 

اصلی اور نسلی ہوں۔چلہ کاٹ چکا ہوں ،میں نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی،جہاں ہوں وہیں کھڑا ہوا۔میں بلے نہیں بلکہ قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔

تبصرے بند ہیں.