سونے کی قیمت میں کمی

115

 

کراچی:  ملک بھر میں مسلسل تین روز سےسونے کی فی تولہ قیمت اضافےکے بعد بالآخر آج بریک لگ گئی۔  آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 500 روپے کمی کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 428روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 900روپے ہو گیا۔

 

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5ڈالرز کمی سے 2 ہزار 35ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  تین دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400، 400 اور 900 روپے اضافہ ہوا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.