مسلم لیگ ن کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

77

 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔  کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے خاصی دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔  درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.