میلبرن: پاکستانی ٹیم میں انجریز وبا کی طرح پھیل گئی، اسپنرز کے بعد اب فاسٹ بولر بھی انجر کا شکار ہو گئے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں باہر ہوئے ہیں۔ خرم شہزاد نےپہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
Khurram Shahzad ruled out of Test series
Details here ⤵️ https://t.co/c6HEn9yBEk
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 21, 2023
پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔
پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر واپس فارم میں آئیں گے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.