ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، جلد اپنا سیاسی ایجنڈا بیان کروں گا :اسد قیصر

49

صوا بی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی علمداری پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کی بالادستی چاہتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے  اپنی رہائش گاہ  پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی علمداری پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کی بالادستی چاہتےہیں۔ان کاکہنا تھا کہ   انشاء اللہ اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائینگے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ورکر اور ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی  اور مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ  بانی چیئرمین کے ساتھ28 سالہ رفقاقت ہے۔ہم نے مشن ایک مقصد کے لئے شروع کی تھی ۔ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی آئین کی بالادستی ہوگی۔

تمام عوام کے حقوق آئین اور قانون کی نظر سے برابر ہوں گے۔  یہ ہماری جدوجہد کا حصہ ہیں کے ہم صیح معنوں میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں ۔ حقیقی آزادی مقصد یہ ہے کے پاکستان کے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوں ،کوئی آدمی قانون سے بالاتر نہ ہوں۔

میں  جتنے دن جیل میں گزارے ہیں میں ابھی اس مفہوم کو صیح معنوں میں سمجھا ہوں کہ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ ایک ملک دو دستور نہیں چل سکتے۔ہمیں مشکلات ہیں ہمارے کارکن مشکل دور سے گزارے ہیں  ۔

میں اپنے وکلا تنظیموں کا شکر گزار ہوں ۔ ان کی سپورٹ سے میں یہاں ہوں ،میں جلسہ جلد منعقد کرونگا اور اپنا سیاسی ایجنڈا اس میں بیان کروں گا ۔ہم بھرپور الیکشن لڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.