راولپنڈی :چودھری نثار آزادحیثیت سے آبائی حلقے سے انتخابات لڑیں گے ۔ چودھری نثار نے بھی انتخابی لائحہ عمل طے کرلیا۔ وہ ماضی میں یہ کہہ چکے تھے کہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتریں گی۔ وہ 23 دسمبر سے وہ اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار اپنے آبائی انتخابی حلقے این اے 53 سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں چودھری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواحی علاقے میں جلسہ کا وقت دن 2 بجے رکھا ہے۔خیا ل رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے آخر میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔
تبصرے بند ہیں.