پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، یقین ہے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے: یوسف رضا گیلانی

39

ملتان:سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی  کاکہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یقین ہے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یقین ہے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔

ان کاکا کہنا تھا کہ بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا، آئین پاکستان کو ہم نے اصل صورت میں بحال کیا، جب ہم نے ترمیم کی آئین میں تو کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ تمام لوگوں، کسانوں، خواتین، مرد، مزدوروں سب کے لیے پیپلز پارٹی مشعل راہ بنا رہی ہے، پیپلزپارٹی ملکی مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

پیپلزپارٹی ایک جدوجہد کانام ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ سے ہی تیار تھے اگر اب صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم واصف راں کے دوستوں و احباب کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی، ایسی فضا بنانا کے مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتے گی یہ غلط ہے، ہم الیکشن لڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.