اسلام آباد:فائیو جی اسپیکڑم کی نیلامی کے حوالے سے آکشن ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس (آج)منگل کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اجلاس کی صدارت کریں گی جبکہ نگراں وزیر آئی ٹی ،سائنس و ٹیکنالوجی ، نگران وزیر صنعت، نگران وزیر قانون ،وزارت فنانس ، آئی ٹی اور قانون کے سیکرٹریز ،پی ٹی اے، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ سمیت اہم اداروں کے حکام اجلاس میں شرکت کرینگے۔
کمیٹی عالمی معیار کے مطابق دستیاب اسپیکٹرم کا جائزہ لے گی اور فائیو جی کیلئے اسٹریٹجی پلان کی منظوری دیگی۔
وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق فائیو جی( 5G) کی لانچنگ آئندہ سال جون تک متوقع ہے ۔
تبصرے بند ہیں.