واشنگٹن: امریکی ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا بڑا نان نیٹو اتحادی اور پارٹنر ہے ، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی شراکت کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے،تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتےہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتےہیں، پاکستانی سیاسی جماعتوں سےمتعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردی میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستان امریکا کا بڑا نان نیٹو اتحادی اور پارٹنر ہے ، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی شراکت کے منتظر ہیں۔
میتھیو ملر کے مطابق پاکستانی آرمی چیف نے محکمہ خارجہ اور پنٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سےواشنگٹن میں ملاقاتیں کی۔
تبصرے بند ہیں.