امریکی صدر کی کار کو حادثہ

84

 

واشنگٹن: امریکی صدر کی کار کو حادثہ پیش آ گیا،  حادثے میں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ہیں۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلور میں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی جانے کی تیاری کررہے تھے کہ  قافلے میں شامل گاڑی سے ایک کار ٹکرا گئی اور  حادثہ پیش آیا۔

 

 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، حادثے میں کار کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ صدر اور خاتون اول محفوظ ہیں۔

 

 

 صدر جو بائیڈن حادثے  کی جگہ پر موجود

خبر رساں اداروں کے مطابق کار ٹکرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

 

ریاستہائے متحدہ کی خفیہ سروس کے ارکان حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور سے بات کر رہے ہیں۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار صدر بائیڈن کو بحفاظت اپنے ساتھ لے گئے۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن۔کریڈٹ: رائٹرز فائل فوٹو

 

تبصرے بند ہیں.