لاہور:سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نےاہم اعلان کردیا۔ لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اخیار کرلی۔ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔
تبصرے بند ہیں.