لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کے وارنٹ جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔چیئر مین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپٹ پریکٹسز کے الزام میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
نیب کی جانب سے جاری وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیاجائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو گا۔
یاد رہے کہ فواد چودھری اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی فراڈ کے مقدمہ میں پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.