لاہور: لاہو ہائیکوٹ نے سموگ تدارک کیس میں نجی دفاتر میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کاحکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نجی دفاتر میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت کا ہفتے کےروز سکول بند نہ کرنے پر اظہار برہمی کہا صرف دوکانیں اور مارکیٹس بند کرنا ہی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
عدالت نےایل ڈی اے کو بھی لاہور کےانڈر پاسز کی تزئین وآرائش کاکام جلد مکمل کرنے کاحکم جاری کر دیا۔
دوران سماعت عدالت نے لاہور میں سیل کردہ کیفوں کی سیلیں توڑنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے سیل کرکے انتظامیہ کو اندر کردیاجائے۔عدالت کا مقصد کاروبار بند کرنا نہیں لیکن بیان حلفی کے بغیر انڈسٹری یونٹس کو ڈی سیل نہ کیا جائے۔ 10بجے کی پابندی کا بیان حلفی جمع کرانے والے کیفے کھول دئیے جائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہفتے کےروز سکول بند کرنے اور ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا کہامگر حکومت نے کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی کوتاہیاں دوسروں پر نہ ڈالے، نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بنائی جائے۔ حکومت جان بوجھ کرعدالتی احکامات کو نظر انداز کررہی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت منگل کے روز تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.