انتخابی شیڈول کے اجرا کیلئے آ ئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم

79

 

کراچی:  ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول کے اجرا کیلئے اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

 

لوکل اخبار  کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئندہ 48گھنٹوں میں الیکشن شیڈول جاری کرنا ہے اگر اس دوران شیڈول جاری نہیں ہو سکا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہو گی۔

 

الیکشن کمیشن کے رولز میں نئی ترمیم کے بعد پولنگ ڈے سے ساٹھ روز قبل ڈی آر اوز اور آر اوز کا تقرر کیا جانا لازمی امر ہے جو نئی صورت حال کے بعد تاخیر کا شکار ہو چکا ہے. اب امکان ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے لیے خط لکھے گا اب عدلیہ پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ڈی آر اوز اور ار اوز فراہم کرتی ہے یا نہیں اس عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن کو 142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران درکار ہے جس میں پنجاب کے 40، خیبر پختونخوا 36 ،بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 859 ریٹرنگ آفیسر درکار ہیں جس میں   پنجاب کے لیے 441 ریٹرننگ افسران ، خیبر پختونخوا کے لیے 160ریٹرننگ افسران ،سندھ کے لیے 191 اور بلوچستان کے لیے 67 ریٹرننگ افسران درکار ہونگے۔

 

ڈی ار اور اور آر اوز کی تربیت (آج) جمعہ سے شروع ہونی تھی جو اب تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.