بڑی پارٹی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے،بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، آصف علی زرداری صدرِ پاکستان ہوں گے: فیصل کریم کنڈی

101

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ   بڑی پارٹی کہلوانے والی جماعت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے،بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، آصف علی زرداری صدرِ پاکستان ہوں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی  نے میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہاکہ   بڑی پارٹی کہلوانے والی جماعت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے،بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، آصف علی زرداری صدرِ پاکستان ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  آپ موازنہ کریں نواز شریف کے لاہور کے جلسے کا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے مٹھی میں جلسے کا، آپ خود موازنہ کریں مریم نواز کے گجرات میں جلسے کا اور گجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا، آپ کو پتہ چلے گا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، ہم 8 فروری کو الیکشن کے حوالے سے بھرپور تیار ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  الیکشن 8 فروری سے آگے نہیں جانا چاہئیں، پیپلز پارٹی نے الیکشن میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کے حوالے سے بات کو مسترد کر دیا، اگر سوشل میڈیا پر پابندی لگائی گئی تو فریڈم آف ایکسپریشن کے خلاف ہو گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے، ان دہشت گردوں کو ملک میں دوبارہ کس نے آباد کیا اور ان کو کون لایا؟ دہشت گردوں کو کس کے کہنے پر کھلے عام چھوڑ دیا گیا؟ دہشت گردی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو گئے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے دنوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس سنا گیا، ہم سمجھتے ہیں کہ شہید بھٹو کو انصاف ملنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.