تمباکونوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر، دماغ سکڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

69

واشنگٹن :تمباکونوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے۔ تمباکو نوشی سے دماغ سکڑنےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی ویسے انسانی صحت کےلیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس کی وجہ سے دل کا عارضہ تو لاحق ہوسکتا ہے لیکن  اس کےساتھ ساتھ   اب نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی دماغ کے سکڑنے کا  بھی باعث بنتی ہے اور  اس وجہ سے بڑھانے کا سفر تیز ہوجاتا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی سے دماغ سکڑنے کا خطرہ بڑھتا ہے اور دماغ قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں 40 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
مختلف ٹیسٹوں سے ان افراد کے دماغی حجم اور تمباکو نوشی کی تاریخ کے بارے میں معلوم کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ تمباکو نوشی سے دماغ کا حجم کم ہوتا ہے۔د

رحقیقت ایک فرد روزانہ جتنے زیادہ سگریٹ پینے کا عادی ہوگا، دماغ کا حجم اتنا کم ہوگا۔محققین نے بتایا کہ دماغی حجم سکڑنے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔ دماغی عمر بڑھنے سے ڈیمینشیا جیسے دماغی تنزلی کے مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق آپ تمباکو نوشی سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی نہیں کر سکتے، مگر مزید نقصان سے خود کو ضرور بچا سکتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل بائیولوجیکل سائیکاٹری : گلوبل اوپن سائنس میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل جون 2022 میں امریکہ کے جونز ہوپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں اس لت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں ہارٹ فیل ہونےکا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.