فواد چوہدری کے ٹکٹ پرکوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، ان کے بھائی فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں، انہیں عدالت لے کر جاؤں گی: حبا فواد

189

 

روالپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے انہیں عدالت لے کر جانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر  کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہ فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

 

انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پرکوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور میں خود کل سے مہم چلاؤں گی۔ حبا فواد نے فواد کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے پر عدالت جانے کا اعلان بھی کیا۔

 

خیال رہے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں ہونے والی فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

 

توہین الیکشن کمشنر کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن کمیشن کے ممبرز کے سامنے پیش ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.