سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اپنی سیٹ ہمیشہ جیتی، میری جڑیں کوئی جماعت ختم نہیں کر سکتی: پرویز خٹک
پشاور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اپنی سیٹ ہمیشہ جیتی، میری جڑیں عوام میں ہیں کوئی جماعت ختم نہیں کر سکتی۔
صوابی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت ملک یوسف کی اے این پی کی بنیادی رکنیت چھوڑ پی ٹی آئی پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اپنی سیٹ ہمیشہ جیتی، میری جڑیں عوام میں ہیں کوئی جماعت ختم نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے لئے پارٹی منشور کا جلد اعلان کریں گے۔
ہمارے ساتھ بہت سے لوگ شامل ہورہے ہیں ، الیکشن قریب ہیں، ہم دن رات کوششوں میں مصروف ہیں ، 30 دسمبر کو صوابی میں جلسہ کریں گے، ہمیں انتظار تھا کہ ہماری پارٹی رجسٹرڈ ہوجائے، اب ہماری پارٹی رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ چند دنوں میں کچھ اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تھا تواپنی سیٹ جیتتا تھا، میری جڑیں کوئی جماعت ختم نہیں کرسکتی۔
تبصرے بند ہیں.