راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید احمد کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ جس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سرکاری پراسیکیوٹر نے عدالت سےاستدعا کی کہ ان کیسز کی تفتیش جاری ہے لہذا مزید مہلت دی جائے تاہم عدالت نے آج بھی کیسز کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل اور ریکارڈ ہرصورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں۔
بعد ازاں عدالت نے موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں کے باعث آئندہ سال 4 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.