بھارتی طیارے کی کراچی  ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

60

کراچی:  بھارتی  طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

 

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق بھارتی طیارے میں سوار نوجوان کو ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

 

ترجمان کے مطابق پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔

 

بھارتی طیارہ احمد آباد سے دبئی جا رہا تھا کہ نوجوان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

تبصرے بند ہیں.