لاہور میں بارش کے بعد سموگ میں نمایاں کمی

116

لاہور: حکومت کی مصنوعی بارش کی  پلاننگ کرتی رہ گئی، اللہ نے قدرتی بارش برسا دی۔ بارش کے بعد لاہو میں  اسموگ میں واضح کمی دیکھی گئی، شہر کا  ایئر کوالٹی انڈیکس 164ریکارڈ ہوا۔

 

رات اور صبح کے اوقات میں لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز  بارش  ہوئی جس سے آسمان پر کئی روز سے چھائے اسموگ کے بادل کم ہوگئے۔

 

آج  صبح لاہور شہر کا  ایئر کوالٹی انڈیکس صرف 164ریکارڈ کیا  گیا جو کہ  گزشتہ روز  331  تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

ننکانہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے  سردی بڑھنے کے ساتھ فضاقدرے بہتر  ہوگئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے آج مری،  گلیات  سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں  آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

دوسری طرف پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس آج ہوگا ۔ جس میں اسموگ کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا

تبصرے بند ہیں.