نگران وزیر اعظم کاکڑ ‘کوپ 28’ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

55

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے لیے دبئی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

 

وزیر اعظم آفس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 

نگران وزیراعظم 28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔انوار الحق کاکڑ یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

 

 

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگراں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی COP 28 میں شرکت کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.