عمران خان   انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر قائم مقام چئیرمین کے امیدوار، پی ٹی آئی کا اعلان

78

اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ عمران خان   انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے۔بیرسٹر گوہر قائم مقام چئیرمین کے امیدوار ہوں گے۔  دسمبر بروز ہفتہ پی ٹی ائی کے انٹرا پارٹی   الیکشن ہوں گے۔

 

سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ نام بیرسٹر گوہر کا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہارکیا تھا۔

 

سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا  کہ الیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، ہم ہفتے کے دن انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔

 

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرجس قسم کا الزام ہے اس سے چئیر مین عمران خان   نا اہل نہین ہوں گے۔  جب تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں آ جاتا   تب تک چئیر مین پی ٹی آئی   انٹرا پارٹی الیکشن نہین لڑیں گے۔   عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ نام بیرسٹر گوہر کا ہے۔

 

بعد ازں علی ظفر  نے کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.