اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمعرات (30 نومبر)سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں جبکہ کچھ شہروں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
مھکمہ موسمیات کے مطابق کل سے اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،آزادکشمیر میں بادلوں کا بھی جم کے برسنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بدستور اسموگ چھائی رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.