پرانے سیاست دان ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا 40 سال میں کیا کام کیے:عبدالعلیم خان

46

کامونکی:آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان   نے  کہا کہ  نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان   نے کامونکی میں جلسے سے خطاب میں   کہا کہ  نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں ہے۔ پرانے سیاست دان ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا 40 سال میں کیا کام کیے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم ایک ایسی پارٹی میں گئے جو کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے۔ اس پارٹی نے پنجاب کی کمان نالائق وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں دی۔

آئی پی پی صدر نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنر اور کمشنر لگوانے کا الگ الگ ریٹ تھا۔ بزدار نے 3 سال میں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں، ریاست مدینہ کا نام لینے والوں کے کرتوت آپ کے سامنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.