فہیم اشرف کا ولیمہ آج پھولنگر میں ہوگا، امام الحق کی دلہن کےساتھ تصاویر وائرل

146

 

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر لیا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف  اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔

 

 

لاہور کے نواحی قصبے  پھول نگر  میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سہرا بندی ہوئی، دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کیے۔فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔شادی میں ن لیگی رہنما احسن اقبال اور  رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

 

فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار 26 نومبر کو  پھول نگر میں ہوگی، قومی کرکٹرز سمیت اہم سیاسی،سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بھی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

 

امام الحق اور انمول محمود کا نکاح لاہور میں ہوا جس میں دوست احباب سمیت رشتہ داروں نے شرکت کی۔

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر امام الحق اور انمول محمود کی قوالی نائٹ اور مہندی کی تصاویر و ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

 

 

قومی کرکٹر کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد، بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اور یوٹیوبرز نے شرکت کی تھی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.