لاہور: لیسکو حکام کا پنجاب یونیورسٹی کو نادہندہ قرار دینے پر ادارے کی انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کاکہنا ہے پنجاب یونیورسٹی نے لیسکو کے تمام واجبات بروقت ادا کئے ہیں۔ نا اہل لیسکو حکام کا پنجاب یونیورسٹی کو نادہندگان کی فہرست میں شامل کرنا بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے لیسکو حکام کے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی سے متعلق غلط بیانی کرنے پر فوری معافی کا مطالبہ کر دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ معتبر ادارے کی ساکھ خراب کرنے والے لیسکو حکام کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔پنجاب یونیورسٹی کو بلاوجہ نادہندہ قرار دینا لیسکو حکام کی قابلیت کا غماز ہے۔
تبصرے بند ہیں.