بابے سیاست چھوڑ دیں : بلاول کے مطالبے کے بعد فرحت اللہ بابر پارٹی عہدے سے مستعفی

88

 

اسلام آباد : بلاول بھٹو کی طرف سے بابوں کے سیاست چھوڑ دینے کے مطالبے کے بعد فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق فرحت اللہ بابر  پیپلزپارٹی  پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹری  کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔فرحت  اللہ بابر نے  آصف زرداری کو ٹیلیفون کرکے اعتماد میں لیا۔

 

فرحت اللہ بابر  پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل  کے صدر کی حیثیت  سے کام جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو نے چترال کنونشن  میں سینئررہنماؤں کوعہدوں  سے الگ ہونے کا کہا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.