عام انتخابات کی تیاریاں ، الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کی فہرستیں مانگ لیں

96

اسلام آباد:عام انتخابات کی تیاریوں  کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبوں سے پولنگ سٹاف کی فہرستیں مانگ لی ہیں ۔ اس سلسلے میں چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط  کے ذریعے بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کو  10 لاکھ پولنگ سٹاف کی ۔ضرورت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز، سیکرٹری توانائی، گورنر سٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو خطوط  ارسال کیے  ہیں جن میں عام انتخابات کے دوران پولنگ  عملے کے فرائض انجام دینے کے لیے  افسران و ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا  گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے  10 لاکھ پولنگ سٹاف کی ضرورت ہو گی اور آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وزارت توانائی اور نیشل بینک اور متعلقہ بینکوں کے افسران کی بھی فہرستیں مانگ لی ہیں۔الیکشن کمیشن نے  تمام اسٹیک ہولڈرز کو افسران و ملازمین کی فہرستیں جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.