شاندانہ اور شہریار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراد دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

60

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراد دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ  کر لیا گیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر اسلام آباد  ہائی کورٹ نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی  عدالت میں دلائل مکمل ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے دو عدالتی معاونین مقرر کیے تھے۔ عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔

 

بعد ازاں دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ  کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.