غزہ میں کشیدگی، ایمریٹس ایئرلائن نےاسرائیل کی پروازوں کو30 نومبر تک معطل کردیا

65

تل ابیب : غزہ میں کشیدگی کی وجہ سے  ایمریٹس ایئرلائن نےاسرائیل کی پروازوں  کو30 نومبر تک معطل کردیا ہے۔ فلیگ شپ کیریئر نے پروازوں کی معطلی کو 14 نومبر تک اور پھر 30 نومبر تک بڑھا دیا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے غزہ میں جاری فوجی تنازعہ کے باعث اسرائیل جانے اور جانے والی پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہیں۔

پہلے 20 اکتوبر تک اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب جانے والی  پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیاگیا تھا جس میں 26 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔فلیگ شپ کیریئر نے پروازوں کی معطلی کو 14 نومبر تک اور پھر 30 نومبر تک بڑھا دیا۔

حکام کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ فلائیٹ آپریشن فی الحال صورتحال کودیکھتے ہوئے 30 نومبر تک معطل کیاگیا ہے اگلاحکم صورتحال کا جائزہ لے کردیاجائےگا۔

تبصرے بند ہیں.