ممبئی : بالی وڈ فلم "ڈنکی” کے گانے”لٹ پٹ گیا” نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی ” کا گانا فلم کی ریلیز سے قبل ہی لانچ کردیاگیا ہے۔ اس گانے میں مداح شاہ رخ کی پرفارمنس کی تعریفیں کررہے ہیں۔“ڈنکی” کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا “لُٹ پُٹ گیا” ریلیز کیا ہے جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔
ْ
2023 شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ان کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
اس گانے کے بارے میں شاہ رخ کاکہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جس طرح گانے کو سراہاگیا اس طرح اس فلم کوبھی پسند کیاجائے گا ۔واضح رہے کہ فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو
سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔
Agar dance mein isse zyaada chhalaang lagata toh udd hi jaata. I hope ki yeh romance @taapsee aur aapke dilon mein bhi zaroor tent lagayega. @arijitsingh, your voice made me sound like love, yet again. Cheers to @ipritamofficial, @swanandkirkire, #IPSingh and @Acharya1Ganesh for… pic.twitter.com/kb9RsqXIUU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 22, 2023
اس فلم میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اوراس میں شاہ رخ ایک منفرد روپ میں نظر آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.