سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

55

اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فرد جرم کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

 

سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں  تین رکنی پینچ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیسائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

 

ملزم کے وکیل حامد خان نے عدالت سے التواء مانگا۔  وکیل  صفائی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، اس فیصلے کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔

 

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے، جس آرڈر کے خلاف آپکی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی  سن سکتے ہیں۔ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف آپ نئی اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں۔چیئرمین  پی ٹی ئی کی ضمانت کا کیس اپنی باری پر سنا جائے گا ۔

 

عدالت نے حامد خان کی استدعا منظور کرکے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

تبصرے بند ہیں.