لاہور: سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلہ کیاگیا ہے اورماسک پہننا لازمی قرار دیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت ہماری ترجیح ہے۔
صوبائی حکومت نے پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کے لیے چہرے کے ماسک پہننے کے لیے ایک ہفتے کے مینڈیٹ کا اعلان کیا۔ماسک کی پابندی لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔
In response to deteriorating Air Quality, the Punjab Government announces a 1-week mandate for wearing of face masks for all citizens in smog effected districts of Punjab. Prioritising health is our collective responsibility. Please adhere to the guidelines for a safer community. pic.twitter.com/qe3jBdUjvY
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 19, 2023
تبصرے بند ہیں.