لاہور: باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے گا۔ باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا۔ مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ ؒکے مزار کے اطراف کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کر کے پیش کیا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔
تبصرے بند ہیں.