ریوڈی جنیرو: مداح کی موت کے بعد گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ریو ڈی جنیروکنسرٹ ملتوی کردیا۔ برازیل میں اس وقت موسم گرم ہے اور محکمہ موسمیات نے احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ "ایراس ٹور” کے نام سے کنسرٹس کررہی ہیں ان کا ریو ڈی جنیرو میں بھی کنسرٹ ہونا تھا لیکن مداح کے موت کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ ملتوی کردیا۔برازیل میں اس ہفتے گرمی کی خطرناک لہر کے درمیان درجہ حرارت ریکارڈ توڑ رہا ہے۔
گلوکارہ کے انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں ایک 23 سالہ مداح کی موت کے بعد ایک ایراس ٹور کنسرٹ ملتوی کر دیا ہے۔ اس بارے میں ٹیلر کامزید کہنا تھا کہ میں بہت غمگین ہوں۔
تبصرے بند ہیں.