چندسیٹنگز تبدیل کریں اور آئی فون کی بیٹری لائف بڑھائیں

95

لاہور: ایک ٹک ٹاکر نے  آئی فون یوزرز کیلئے ایک ایسا طریقہ بتا دیا جس سے آئی فون کے مالکان اب فون کی بیٹری جلدی گر جانے کی پریشانی سے آزاد ہو جائیں گے۔

 

آئی فون کی بیٹری بہت جلدی گر جاتی ہے اور پریشانی کا باعث تب بنتا ہے جس صارف کے پاس فلفور موبائل چارج کرنے کا آپشن موجود نہ ہو۔ایسے میں ایک ٹک ٹاکر نے  ‘فول پروف’ ہیک شیئر کیا ہے جو آئی فونز کی بیٹری لائف بڑھا دیتا ہے۔

ٹک ٹاکر کے مطابق آئی فون کی بیٹری کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے صارف کو صرف سیٹنگز میں جاکر کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ اگر  یہ سیٹنگز کرلیں تو آئی فون یوزر کو اپنی بیٹری کی وجہ سے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی کیونکہ یہ بیٹری لائف بڑھا دے گا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ آئی فون کی سیٹنگز میں جاکر Accessibility کے آپشن کو منتخب کریں، پھر  Display & Text Size کا انتخاب کریں اور وہاں Reduce White Point کے آپشن کو 100 فیصد کردیں۔

 

ٹک ٹاکر کے مطابق ایسا کرنے سے آئی فون کی روشنی کم ہوجائے گی، فون کی برائیٹنیس بیٹری کم کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہے۔

 

تاہم یہ ہیک ان لوگوں کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوگا جو اپنا فون سورج کی روشنی میں استعمال کر رہے ہیں، ان کے لیے فون کے استعمال میں مشکل ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.