ایف بی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کا ان کو دھوکہ دینے کا انکشاف

100

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کے اپنی اہلیہ مارلا میپلز کے ساتھ تعلقات سے لے کر سٹارمی ڈینیئلز کے بارے میں افواہوں تک کی رومانوی تاریخ ہمیشہ سے ایک دلچسپ کہانی کی طرح رہی ہے۔

سابق امریکی صدر کی اپنی بیویوں سے وفاداری قابل اعتراض رہی ہے اور 2019 میں جاری ہونے والی امریکن ایجنسی ایف بی آئی کی ایک پرانی فائل سے ایک دلچسپ موڑ سامنے آیا۔

 

غیر ملکی میڈیا  نے رپورٹ کیا کہ قانونی دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور مارلا میپلز کے درمیان ایک مختصر علحیدگی کے دوران ان کی اہلیہ  گلوکار مائیکل بولٹن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں۔

 

ایف بی آئی کی پرانی دسٹاویزات کے مطابق 90 کی دہائی میں ٹرمپ جب ایک دورے پر روانہ ہوئے تو ان کی اہلیہ مارلہ میپلز مبینہ طور پر بولٹن کیساتھ ایک ساتھ رہنے لگ گئی تھیں۔

 

ایف بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میپلز کے سابق پبلسٹی، چک جونز نے عدالت میں گواہی دی کہ مڈانلڈ ٹرمپ کی اہلیہ گلوکار مائیکل بولٹن کو ٹرمپ کے مغربی ساحل کے دورے پر روانگی کے بعد اپنے کمرے میں لے آئی تھیں۔

 

مارلہ میپلز کے سابق پبلسٹی کو ان کی بولٹ کیساتھ عریاں تصاویر چرانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مارلہ کے سابق پبلسٹی نے اپنے غصے میں ان پر ایک اور رومانوی تعلق کو الزام لگایا جو کہ ثابت نہ ہو سکا۔

 

بعد ازاں ٹرمپ اور ان کی دوسری اہلیہ مارلہ میپلز کے درمیان طلاق ہو گئی اور سابق امریکی صدر نے2005 میں میلانیا ٹرمپ سے تیسری شادی کر لی۔

تبصرے بند ہیں.