نواز شریف کو وزیر اعظم بنوانے کے بجائے مجھے موقع دیں: بلاول بھٹو کی اپیل

60

 

ایبٹ آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کسی سلیکٹڈ کو قبول نہیں کریں گے۔  کٹھ پتلی قبول ہے نہ سلیکٹو راج قبول ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کسی کو تیسری اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنانے کے بجائے مجھے موقع دیا جائے ۔وزیر اعظم ،ایم این اے یا ایم پی اے کون بنے گا اس کا فیصلہ عوام کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔

 

ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا سفر جاری رہے گا، ہمارا منشور گھر گھر پہنچے گا۔ پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو اب گھر بٹھانا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار ہے، ہم الیکشن سے نہیں بھاگنے والے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی  جماعتیں عوام پر بھروسہ کریں ۔ کسی کو تیسری اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنوانے کے بجائے میں ہوں نا، اب مجھے وزیراعظم بناؤ۔ خیبرپختونخوا میں جیالوں کے خون سے ہولی کھیلا گیا۔ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں ہر جگہ اپنا منشور رکھے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر عوام یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی۔پاکستان کا سب سے برا دشمن پرانی سیاست ہے۔میں اپنی سیاست، منشور، اور نظریہ پرچلتے ہوئے عوام کی خدمت کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.