ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

64

کولکتہ: ممبئی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایڈن گارڈن کولکتہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے 9 میں سے 7 میں جیت حاصل کر کے دوسرے نمبر رہی اسی طرح کینگروز نے بھی 9 میں 7 میں فتح حاصل کرکے ایک جیسے پوائنٹس حاصل کیے لیکن کم  نیٹ رن ریٹ  کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔

تبصرے بند ہیں.