لاہور:پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بگ باس 17 میں شرکت کی رائے مانگل
لی۔ انہوں نےدعوی کیا ہےکہ ان کو بگ باس 17 میں بلایاگیا ہے۔ اس بارے میں صارفین کی کیا رائے ہے۔
Bigg Boss 17 walon ny bulaya hai .. jaun ya na jaun? 🤔 @ColorsTV pic.twitter.com/Co2248vEcb
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 15, 2023
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹویٹر ایکس پر دعوی کیا ہے کہ انہیں بھارت کے رئیلیٹی شو میں شرکت کی پیشکش کی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بلایا گیا ہے۔میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟۔
حریم شاہ کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے، کچھ نے انہیں بھارتی چینل کی اس پیشکش کو قبول کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جاؤ اور پاکستان کا نام روشن کرو جب کہ چند صارفین نے انہیں پیشکش کو ٹھکرانے کا کہا۔واضح رہے کہ سلمان خان کے شو بگ باس کے 17ویں سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
بگ باس 17 کی اب تک 31 اقساط نشر ہوچکی ہیں، اس سیزن میں منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکاس جین (وکی)، ایشا مالویا، ابھیشیک کمار، جگنا ووہرا اور منارا چوپڑا مقبول ترین امیدوار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.