سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔ حادثہ سری نگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا۔
اس بارے میں پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں 30 مسافر ہلاک ہو گئے۔ مسافر بس پہاڑ سے تقریباً 250 میٹر (800 فٹ) کی گہرائی میں جا گری، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ حادثے پر پریشان ہیں اور انہوں نے ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے، جنہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو کھویا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر شدید غمزدہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.