لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس سے کپتانی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بابر نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو بورڈ اسے قبول کر لے گا بصورت دیگر پی سی بی انہیں عہدے سے برطرف کر دے گا۔
ذرائع نے نئے کپتان کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز اور شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاہین اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قیادت بھی کر سکتے ہیں۔
بابر کو 2019 میں وائٹ بال کا کپتان اور 2021 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، لیکن گرین شرٹس نے ان کی قیادت میں کوئی آئی سی سی یا ایشیا کپ ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔
بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان لیگ مرحلے میں ہی فارغ ہو گیا اور ناک آؤٹ مرحلے مین اپنی جگہ بنانے میں بری طرح ناکام رہا۔ پاکستان بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کسی میں بھی اچھی کارگردگی ما مظاہرہ نہیں کر سکا جس کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے برطرفی کا فیصلہ کرنا پڑا۔
کپتان آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ اس کے بعد ان کی کپتانی سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.