اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 اور بشری بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔
بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا اور نہ ہی پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں وہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔
بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہو گئیں۔
تبصرے بند ہیں.