’’غزہ، پیرس آپ کے ساتھ کھڑا ہے”،پیرس کے مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

93

پیرس :پیرس کے مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ پیرس میں  فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بھرپور مظاہرہ کیاگیا ہے۔  اس مظاہرے میں شریک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے  پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور اس پر لکھا تھا کہ  ’’غزہ، پیرس آپ کے ساتھ کھڑا ہے”۔

پیرس میں پلیس ڈی لا ریپبلک کے قریب غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے لیے مظاہرہ کیاگیا ۔ہزاروں افراد نے  پیرس میں ’’غزہ میں قتل عام بند کرو‘‘ کے نعرے  بھی لگائے ۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی فضائی اور زمینی فوجی مہم کے جواب میں غزہ میں 11,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.