تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کردیا

75

لاہور:تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری،  نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نگران وزیر اعلیٰ  پنجاب نے بارش کے بعد ایئرکوالٹی بہتر ہونے پر لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب   کاکہنا ہے کہ کل سے دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھل جائےگا۔

 

ایئرکوالٹی بہتر ہونے سے متعلق مختلف محکموں سے بات چیت کی گئی،سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں کل سے ختم ہوجائیں گی۔

 

محکمہ ماحولیات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا ہے کہ ریسٹورنٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.