احمد آباد: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 42واں میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Will Afghanistan finish their most successful CWC campaign on a high? ????#CWC23 | #SAvAFG pic.twitter.com/XKvt5xME2t
— ICC (@ICC) November 10, 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔آسٹریلیا نے اب تک 8میچز میں سے6میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر12پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 8میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہیں۔
دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ کو افغانستان پر برتری حاصل ہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان / فضل الحق فاروقی، نوین الحق، نور احمد
جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی/اینڈیل پھہلوکوایو، تبریز شمسی/جیرالڈ
تبصرے بند ہیں.