اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سابق ممبران قومی اسمبلی اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش نہ کیا جاسکا تھا۔ عمران خان کو پیش نہ کرنے پر پنجاب پولیس نے عذر پیش کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں کیا گیا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے تجویز دی گئی کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل میں جا کر کیس کی سماعت کرے۔ الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کو خود سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہیں، وہ کیسے راولپنڈی جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کو اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے کا حکم کیسے دے سکتا ہے ہمیں ۔الیکشن کمیشن نے کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔
تبصرے بند ہیں.